24 اکتوبر 2014 - 13:49
بحرین کے عوام ہوشیار رہیں اور سازشوں کو ناکام بنادیں

بحرین کی جمعیت وفاق ملی نے ملک میں پبلک مقامات اور پرائیویٹ املاک کو نقصان پہنچانے کے اقدامات کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے، بحرین میں جاری اس قسم کی سرگرمیوں کو مشکوک قراردیاہے۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ بحرین کی جمعیت وفاق ملی نے ملک میں پبلک مقامات اور پرائیویٹ املاک کو نقصان پہنچانے کے اقدامات کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے، بحرین میں جاری اس قسم کی سرگرمیوں کو مشکوک قراردیاہے۔
صوت المنامنہ نیوز کی رپورٹ کے مطابق جمعیت وفاق ملی بحرین نے جمعرات کے دن بحرین میں پبلک مقامات اور پرائیویٹ املاک کو آگ لگانے پر مبنی حالیہ واقعات کو ملک میں جاری حساس صورت حال کے پیش نظر، مشکوک اقدام قرار دیا اور کہا کہ کسی بھی عوامی تحریک اس قسم کے واقعات سے کوئی تعلق نہیں ہے۔
جمعیت وفاق ملی بحرین نے تاکید کی کہ بحرین کے عوام ہوشیار رہیں اور اس قسم کی سازشوں کو ناکام بنادیں، کیونکہ بعض قوتیں ملک میں بحران کھڑا کرنے کے درپے ہیں۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

۲۴۲